Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

آئندہ لائحہ عمل اور کارکردگی جائزہ، بروری روڈ پر اہم اجلاس ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی ضلعی مجلسِ عمومی کا اجلاس16اپریل بروزِ جمعرات مطلع العلوم بروری روڈ میں منعقد ہوگا۔ تمام اراکین کو دستوری عمل کے تحت دعوت نامہ اور ایجنڈا جاری کیا گیا ، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور ضلع کوئٹہ کے عوامی سماجی سمیت دیگر مسائل کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ واضح رہے چھ ماہ میں دستور کے تحت کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جو جماعتی استحکام تنظیمی فعالیت اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گا-انہوں نے تمام اراکینِ مجلسِ عمومی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے اجلاس میں بروقت اور بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اجتماعی مشاورت کے ذریعے جماعتی نظم و ضبط سے متعلق مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یونٹوں کے ذمہ داران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اراکین تک دعوت ناموں کی بروقت اور یقینی ترسیل کو ہر صورت ممکن بنائیں کیونکہ فعال شرکت ہی مضبوط تنظیم کی بنیاد ہوتی ہے۔اجلاس میں شرکت نہ صرف تنظیمی ذمہ داری بلکہ ایک اہم دینی و ملی فریضہ بھی ہے۔دریں اثناء ضلعی مجلسِ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں قائم کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی کی زیرصدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین حاجی بشیراحمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حافظ مسعوداحمد، حاجی صالح محمد نورزئی، مفتی نیک محمد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، مولانا شعیب جدون، مولوی علی جان، مولوی سعداللہ آغا، مولانا جمال الدین حقانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلسِ عمومی کے انتظامی اور تنظیمی پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور یونٹوں کے ساتھ جاری رابطوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام یونٹوں اور تحصیلوں کی سطح پر رابطوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ اجلاس میں اراکین کی شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے انتظامات، نظم و ضبط، استقبالیہ امور، سیکیورٹی اور دیگر ضروری معاملات کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں مزید برآں اراکینِ عاملہ پر مشتمل رابطہ کمیٹیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلعی مجلسِ عمومی کا یہ اجلاس نہ صرف ایک کامیاب اور منظم اجلاس ہوگا بلکہ یہ جماعتی قوت اتحاد و یکجہتی اور نظم و ضبط کی ایک بہترین مثال بھی ثابت ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *