Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

ہنگو؛ پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان: ہنگو کے تھانہ ٹل کے علاقے چھپری وزیرہ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار اسرار الحق کا تعلق شانگلہ سے تھا اور وہ پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہے تھے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کوہاٹ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دو دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، تاہم حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشیں ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد حملے کو ناکام بنایا، اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

آر پی او کوہاٹ کا کہنا تھا کہ ہنگو میں پولیو مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شدید مذمت کی اور آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *