Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

چیئرمین ایم سی گنداخہ کیلئے ڈاکٹر جاوید احمد جمالی کی بھرپور حمایت کا اعلان

گنداخہ:( نامہ نگارفریداحمد) ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر جاوید احمد جمالی کی جانب سے اوطاق رئیس میر محمد خان جمالی گنداخہ میں اپنے ہم خیال دوستوں، اتحادی کونسلران اور عمائدینِ علاقہ کے ہمراہ چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمینی کے انتخاب کے سلسلے میں ایک اہم اور فیصلہ کن مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں علاقے کی موجودہ بلدیاتی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید غفار علی شاہ، سابق چیئرمین ایم سی گنداخہ میر امداد خان جمالی، حاجی میر عبدالحمید خان جمالی، جنرل کونسلر استاد علی مردان جمالی، جنرل کونسلر رئیس خدا بخش جمالی، استاد ذوالفقار علی چاوڑا، جنرل کونسلر میر شیراز خان جمالی، جنرل کونسلر غلام مرتضیٰ لاشاری، کونسلر مختیار خان جمالی، اقلیتی کونسلر دیدار مل، سماجی رہنما عادل حسین جمالی، رئیس کیہر خان جمالی، راشد علی جمالی، ایس ڈی او غلام دین جمالی،عبدالکریم جمالی سمیت تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صحافی برادری نے شرکت کی،اجلاس کے دوران شرکاء نے گنداخہ شہر اور گردونواح میں درپیش بنیادی مسائل جیسے صفائی و نکاسی آب، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بلدیاتی امور پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے ایک مخلص، باصلاحیت اور عوام دوست قیادت کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر سید غفار علی شاہ، میر امداد خان جمالی، میر شیراز خان جمالی اور دیگر کونسلران نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید احمد جمالی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ روزِ اول کی طرح بھرپور، غیر مشروط اور متحدہ حمایت کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید احمد جمالی ایک دیانتدار، تعلیم یافتہ اور وژن رکھنے والے رہنما ہیں جو گنداخہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید احمد جمالی کی کامیابی نہ صرف ایم سی گنداخہ بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، اور ان کی قیادت میں بلدیاتی ادارہ فعال، شفاف اور عوام دوست انداز میں کام کرے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ڈاکٹر جاوید احمد جمالی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گنداخہ کو ایک ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور بنیادی سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *