Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے کیلئے صفائی مہم تیز کیا جائے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت شہر میں صفائی کی صورتحال اور مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیروں، بالخصوص بڑے برساتی نالوں میں جمع کچرے کو ٹھکانے لگانےکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویڑن بہادر خان کاکڑ کے علاوہ تمام سب ڈویڑنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور صفا کوئٹہ پراجیکٹ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھانے اور بڑے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی کہ شہر کے 7 بڑے نا لوں کی صفائی کا عمل فوری طور پر شروع کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے مسائل سے بچا جا سکے۔صفا کوئٹہ پراجیکٹ کو ہدایات دی گئیں کہ شہر بھر میں موجود بڑے کچرے کے ڈھیروں کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے اور اس حوالے سے پیش رفت رپورٹ جلد پیش کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر صفائی سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی صفائی اور عوام کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *