Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

علامہ اقبال لائبریری بادشاہی مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش اور بحالی

علامہ اقبال لائبریری بادشاہی مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش اور بحالی
رپورٹ،ظہیر ہمایوں
اسپیشل ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن آف پروفیشنلز ( سیپ پاکستان) کے ایک وفد نے 4 اپریل کو ڈاکٹر محمد احسان بھٹہ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی دعوت پر شہزاد ھارون بھٹہ کی قیادت میں بادشاہی مسجد میوزیم مسجد اور نو تزئین و آرائش شدہ اقبال ھال کا مطالعاتی دورہ کیا
ڈاکٹر محمد احسان بھٹہ سیکریٹری اوقاف و مذھبی امور ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے بادشاہی مسجد کے احاطے میں لائبریری ھال کی ازسرنو تزہین و آرائش کرتے ہوئے اسے ایک خوبصورت جدید سہولیات سے آراستہ ھال کی شکل دے گئی ھے اور اس دیدہ زیب لائبریری کو اقبال ھال کے نام سے منسوب کیا گیا ۔جس میں ایک ھزار سے زائد کتب اقبالیات و صوفیاء اکرام کے حوالے سے رکھی گئیں ھیں اقبال ھال بادشاہی مسجد کو علمی ادبی اور مذھبی سیمینارز اور کانفرنسز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
اقبال ھال میں ایک نادر آرٹ گیلری کا بھی قائم کی گئی ھے اس گیلری میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے دورہ ء بادشاہی مسجد اور مسجد کی مختلف ادوار کے حوالے سے تاریخی تصاویر کو آویزاں کیا گیا ھے
بادشاہی مسجد کی تباہ حال لائبریری کی ازسرنو تزہین و آرائش و بحالی کا سہرا ڈاکٹر احسان بھٹہ سیکرٹری اوقاف و مذھبی آمور پنجاب کی خاص دلچسپی و ٹیم ورک کے سر ھے۔
اقبال ھال لائبریری جیسے عظیم پراجیکٹ کو محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے ڈاکٹر محمد احسان بھٹہ کی خصوصی ہدایات بھر پور معاونت اور زیر نگرانی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور وال سٹی ڈیپارٹمنٹ کے بھرپور تعاون سے مکمل کیا ھے اور چیف سیکرٹری پنجاب جلد ھی اس عظیم پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
ڈاکٹر احسان بھٹہ سکریٹری اوقات و مذہبی امور پنجاب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نہایت سنئیر باصلاحیت سول افسر ھونے ساتھ ساتھ سول انجینئر بھی ھیں
ڈاکٹر احسان بھٹہ مختلف انتظامی عہدوں پر نہایت جانفشانی سے فرائض انجام دیئے ہیں ڈاکٹر احسان بھٹہ سپورٹس یوتھ افیئرز، محکمہ ائی این سی محکمہ آرکیالوجی پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب انڈسٹری اینڈ کامرس میں بحثیت سیکریٹری تعینات رھے ھیں آپ نے بطور کمشنر گوجرانوالہ نہایت اہم پروجیکٹس مکمل کئے
ڈاکٹر احسان بھٹہ نے تمام ڈیپارٹمنس میں انتظامی و تعمیراتی پروجیکٹس کو انتہائی خوبصورتی و جانفشانی سے مکمل کیا ھے ۔اپ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ھیں ۔ اپنے کام کو کمال خلوصِ نیت و محنت اور لگن سے انجام دیتے ھیں ۔
ڈاکٹر احسان بھٹہ ہفتہ اتوار چھٹی والے دن بھی اپنے پراجیکٹس کی نگرانی کرتے رہتے ہیں آپ کے بےمثال پرجیکٹس میں شادی لال اور پونچھ ھاؤس بلڈنگز لاھور کی ازسرنو بحالی اور تزہین و آرائش ھے ان بلڈنگز کے تاریخی ماڈل کو بڑی مہارت سے اصلی صورت میں بحال کیا گیا ہے ۔
پونچھ ھاوس عمارت چوبرجی لاھور میں آزادی کے پنجابی ہیرو بھگت سنگھ کی گیلری کا قیام ایک اعلیٰ کاوش و پیشکش ھے ۔
سیپ پاکستان ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ان فقید المثال خدمات کو سیلوٹ پیش کرتے ھیں
سیپ پاکستان کے وفد کے مطالعاتی دورے کے اختتام پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف شاہد ورک نے تمام مہمانوں کی چائے سے تواضع کی ۔
عابد ھاشمی نے اپنی پرسوز آواز میں کلام اقبال پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی
شہزاد بھٹہ صدر سیپ پاکستان ظہیر ہمایوں جنرل سیکرٹری سیپ پاکستان اور اراکین وفد نے ڈاکٹر محمد احسان بھٹہ شاھد ورک ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد انتظامیہ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *