Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیز، اطلاع دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ایسے تمام افغان مہاجرین جو قانونی دستاویزات یا ویزہ کے بغیر مقیم ہیں، انہیں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملک بدری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی شہری کو ایسے غیر قانونی افغان مہاجرین کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ اطلاع فراہم کرنے والے افراد کو مناسب انعام دیا جائے گا جبکہ ان کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ شہری کسی بھی غیر قانونی افغان مہاجر یا ان کے اہل خانہ کو پناہ نہ دیں، نہ ہی انہیں مکان یا دکان کرایہ پر فراہم کریں اور نہ ہی انہیں چھپانے کی کوشش کریں، کیونکہ یہ عمل قانوناً جرم کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور حضرات کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ بغیر قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد کو اپنی گاڑیوں میں سفر کی اجازت نہ دیں۔ چیکنگ کے دوران اگر کوئی غیر قانونی مہاجر کسی گاڑی یا علاقے میں پایا گیا تو متعلقہ مکان مالک، ٹرانسپورٹر یا ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ گاڑی یا جائیداد کو ضبط بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ
کارروائیاں، متعدد افراد کی گرفتاری دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لورالائی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشنز کے دوران متعدد غیر قانونی مقیم افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق ان افراد کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملک بدری کے عمل سے گزارا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے اور غیر قانونی رہائش کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *