Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشستسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقبابُ المندب کا نیا چیلنج، کیا جبوتی بحیرہ احمر کا نیا محاذ بنے گا؟کمیل حیدر شاہ کی اسد علی شاہ سے اہم ملاقاتسنہری یادیں اور فنِ شاہد، لیجنڈری فلم اسٹار سے یادگار نشست

زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کر کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچائیں گے ،ڈپٹی کمشنر لورالائی

لورالائی: قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر سے تفصیلی ملاقات، مسائل کے حل اور ترقیاتی امور پر جامع گفتگو
لورالائی (میاں محمدعامربشیر آرائیں) لورالائی کے قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی، جس میں ضلع کو درپیش مسائل، امن و امان کی مجموعی صورتحال، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور انتظامی امور پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قبائلی عمائدین نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش بنیادی مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی خستہ حالی، صحت و تعلیم کی سہولیات کی کمی، نکاسی آب کے ناقص انتظامات، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مسائل شامل تھے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی عوامی مسائل کے حل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت متحرک ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اور ترقی کے لیے قبائلی عمائدین، سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں، جن کی بروقت تکمیل سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ملاقات کے اختتام پر قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدامات کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ لورالائی کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ضلع بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *