Banner

قدرتی آفات کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا،کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع

featured
Share

Share This Post

or copy the link

قدرتی آفات کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا،کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع
لورالائی( میاں محمدعامربشیرآرائیں) لورالائی میں لگاتار شدید موسلا دھار بارشوں کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور مکان کمرے اور دیواریں گرنے اور ڈیموں کے بھرنے کے بعد انکی مسلسل نگرانی اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پہنچانے کے لئیے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈحسیب شجاع منعقد ہوا اجلاس میں میونسپل کمیٹی ۔ایری گیشن ۔پاک ارمی ۔پولیس فورس نے شرکت کی اجلاس کا مقصد شہر کی بند نالیوں صفائی ستھرائی ۔بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ۔اور متاثرہ خاندانوں کو ریلف پہنچانا اور ڈیموں کے بھرنے اور انکے حفاظتی اقدامات کرنا شامل تھے اجلاس میں شہریوں کے ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر جائزہ لینا اور اسکا فوری ازالہ کرنا اور شہر کے جنکشن نالوں کی فوری صفائی کرنا شامل تھے اجلاس میں محکمہ ایری گیشن کو تمام بھرنے والے ڈیموں کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات کرنے اور ڈیموں کی صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایات کی گئیں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈحسیب شجاع نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ندی نالوں آباد خانہ بدوش فوری طور پر پانی کے بہاؤ سے دور ہو جائیں کچے اور بوسیدہ کمروں میں رہائش سے اجتناب کیا جائے اجلاس میں نقصانات کی اطلاع پر فوری طور پر مشترکہ کام کرنے پر زور دیا گیا عوام کو ہر قسم کا فوری ریلیف پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے عوام کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئیے کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا

قدرتی آفات کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہوگا،کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us