Banner

ایران کا قیشم جزیرے پر دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے خلیج میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مرکزی ایران کی فضاؤں میں ایک اور امریکی ایف-35 جنگی طیارہ مار گرایا ہے، جبکہ اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور کئی مقامات پر دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کارروائیوں میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران کئی مقامات پر زوردار دھماکے ہوئے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی بحریہ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ قیشم جزیرے کے قریب ایک دشمن لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے “ابراہم لنکن” کو بھی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تل ابیب اور ایلات میں صیہونی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد فوجی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میزائل اسرائیلی شہر کے وسط میں آ گرا، جس سے شدید دھماکہ ہوا اور علاقے میں آگ لگ گئی، جبکہ ایک اور میزائل بتاح تکفا میں گرا جہاں بھی آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، تاہم ان دعوؤں پر اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایران کا قیشم جزیرے پر دوسرا امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us