Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگا

حکومت کا سرپلس پاور پیکیج؛ 3 ماہ میں بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ

حکومت کے سرپلس پاور پیکیج کے نتیجے میں صرف 3 مہینوں کے دوران 2,164 گیگاواٹ بجلی استعمال ہوئی اور صارفین کو 20 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوا۔

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے مطابق حکومت کے سرپلس پاور پیکیج نے صنعتی اور زرعی شعبوں میں بجلی کی طلب میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران صرف 3 ماہ میں ان شعبوں نے 2,164 گیگاواٹ ضافی بجلی استعمال کی۔

یہ مقدار اسی عرصے میں ان شعبوں کو فروخت ہونے والی کل بجلی کا 23 فیصد بنتی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس پیکیج نے توانائی کی طلب خاطرخواہ اضافہ کیا ہے ۔

سرپلس پیکیج سے صرف صنعتی صارفین نے مجموعی طور پر 19.6 ارب روپےکا فائدہ اٹھایا ہے جب کہ زرعی صارفین کو 1.14 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔ اس طرح سرپلس پیکیج سے کل فائدہ 20.83 ارب روپے بنتا ہے۔

صنعتی صارفین میں بی تھری (B3) کیٹیگری صارفین نے 8.76 ارب روپے، بی ٹو (B2) 5.34 ارب، بی فور (B4) 4.02 ارب، اور بی ون (B1) 1.48 ارب روپے فائدہ لیا۔

پیکیج سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد بھی قابلِ ذکر ہے۔

بی فور (بڑی صنعتوں) میں سے 67 فیصد (123 میں سے 83)، بی تھری میں سے 52 فیصد (3,470 میں سے 1,812)، بی ٹو میں سے 48 فیصد (69,124 میں سے 33,449)، اور بی ون میں سے 43 فیصد (2,29,282 میں سے 98,718) صنعتی صارفین نےاس پیکیج سے فائدہ اٹھایا۔

زرعی صارفین میں سے 34 فیصد (2,42,451 میں سے 82,334) نے اس پیکیج سے استفادہ کیا۔

پیکیج کے تحت توانائی استعمال کی بات کی جائے تو بی ون صنعتی صارفین 27 فیصد کے ساتھ سرفہرست رہے، اس کے بعد بی فور (25 فیصد)، بی ٹو (24 فیصد)، بی تھری (22 فیصد) اور زراعت (21 فیصد) شامل ہیں۔

اس پیکیج کی کامیابی جنوری 2026 میں 12 فیصد اور فروری 2026 میں 11 فیصد کی سالانہ بنیاد پر نمو سے صاف ظاہر ہورہی ہے ۔

یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ اس پیکیج نے بجلی کی طلب میں اضافہ کیا ہے اور صنعتوں کو مہنگی بجلی بنانے کے بجائے زیادہ سستی نیشنل پر انحصار بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔ بڑھتی ہوئی یہ طلب ملک کی معاشی بحالی اور توانائی کے شعبے کے استحکام کے لیے ایک مضبوط اور مثبت اشارہ ہے۔

یاد رہے کہ پاور ڈویژن نے یہ سرپلس پاور پیکیج دسمبر 2025 میں شروع کیا تھا، جس کا مقصد بجلی کی کھپت کو فروغ دینا، دستیاب پیداواری صلاحیت کو بہتر طور پر استعمال کرنا اور صنعتی اور زرعی صارفین کو طویل مدت کے لیے مالی ریلیف فراہم کرنا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *