Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

30 مارچ بروز پیر سے داخلے جاری ہیں

30 مارچ بروز پیر سے داخلے جاری ہیں
تحریر: مولوی عبد الوھاب شاکر
جامعہ فیض عام کلی ملک حاجی محمد غوث (مرحوم ) ضلع چمن میں داخلے جاری ہیں
علمِ دین کی طلب ہر دور میں اہلِ ایمان کی سب سے بڑی سعادت سمجھی گئی ہے، یہی علم انسان کو نہ صرف دنیا میں راہِ ہدایت دکھاتا ہے بلکہ آخرت کی کامیابی کا بھی ذریعہ بنتا ہے، اس مقدس مقصد کے لیے قائم دینی ادارے معاشرے کی اصلاح اور نسلِ نو کی صحیح تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہی مبارک اداروں میں سے ایک جامعہ فیض عام چمن بھی ہے، جہاں اس وقت نئے طلبہ کے داخلے جاری ہیں۔
جامعہ فیض عام چمن ایک معروف دینی درسگاہ ہے، جہاں قرآن و سنت کی تعلیمات کو نہایت اعلیٰ معیار کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں حفظِ قرآن، تجوید، تفسیر، حدیث، فقہ اور دیگر دینی علوم کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے، جامعہ میں طلبہ کرام کے لیے ان کی لب کشائی اور تقریری استعداد بنانے کے لئے اردو زبان میں “بزم ” کا منظم انتظام قابل، تجربہ کار اور مخلص اساتذہ کرام کی نگرانی میں طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ دین کے سچے خادم بن سکیں۔
اس ادارے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں صرف کتابی علم ہی نہیں بلکہ عملی زندگی کی اصلاح پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ طلبہ کو ادب، اخلاق، تقویٰ اور اخلاص جیسے اوصاف سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عصری علوم کی بھی پہلی جماعت سے لیکر میٹرک تک ریگولر سسٹم بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ طلبہ معاشرے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اور ساتھ ساتھ اس درجہ اولی سے لیکر درجہ سادسہ تک عربی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے ہدف یہ ہے کہ اگلے تینوں امتحانات “سہ ماہی، ششماہی، سالانہ” میں عربی میں پرچے دینا ہے ۔۔ اور ظہر کے وقت ابتدائیہ درجہ سے لیکر درجہ متوسطہ تک انگلش سینٹر کے طریقہ پر پڑھایا جاتا ہے ۔
داخلے کے اس موقع پر والدین اور طلبہ کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک ایسے ماحول میں داخل کروائیں جہاں دین و دنیا دونوں کی کامیابی کی راہیں روشن ہوں۔ جامعہ فیض عام چمن میں طلبہ کرام کے لیے گرمی سولر سسٹم اور دیگر سہولیات کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے، جس سے طلبہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ جامعہ فیض عام چمن میں داخلہ لینا صرف تعلیم حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک مقدس مشن کا حصہ بننا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح علم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *