Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے ، ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی

زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے ، ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی

نئے داخل ہونے والے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ َڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے زیر صدارت اسکول داخلہ مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ڈسٹرکٹ یونیسیف آفیسر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایسے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی جو تاحال تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ بالخصوص پہلی جماعت میں داخلوں کی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اسکولوں کو درسی کتب کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے اور نئے داخل ہونے والے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے، جن کے مطابق مختلف اسکولوں میں واش رومز تعمیر کیے جائیں گے، جن اسکولوں میں کلاس رومز کی کمی ہے وہاں نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے، جبکہ کوئٹہ کے مختلف اسکولوں میں سولر پینلز نصب کیے جائیں گے۔مزید برآں، طلبہ کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکولوں میں واٹر ٹینکرز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کو یقینی بنائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *