Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

غبیزئی قوم کے سربراہ احمد خان اچکزئی کا مختلف علاقوں کا دورہ

غبیزئی قوم کے سربراہ احمد خان اچکزئی کا مختلف علاقوں کا دورہ
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میر صادق عمرانی سے اہم ملاقات۔
یارو سانحے کے متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان۔
گلستان میں 36 سال بعد تاریخی عید میلے اور پشتنی کشتی کا انعقاد۔
کوئٹہ(اے کے میڈیاء ٹیم سے )غبیزئی قوم کے سربراہ اور پشتون بیلٹ کی ہردل عزیز و منفرد شخصیت، حاجی احمد خان اچکزئی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کا مصروف ترین دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جہاں المناک سانحات پر لواحقین کی دلجوئی کی، وہیں سیاسی و سماجی رابطوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے احیاء میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء اور اپنے دیرینہ دوست میر صادق عمرانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس نشست میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسی طرح خصوصی طور پر یارو پہنچے، جہاں انہوں نے رشتہ نہ دینے کے تنازع پر ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کے سفاکانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کے دوران اس واقعے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مظلوم خاندان کے لیے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے ہر ممکنہ قانونی و سماجی تعاون کا یقین دلایا۔
اس کے علاوہ علاقے کی روایات کو زندہ کرتے ہوئے احمد خان اچکزئی کی خصوصی دلچسپی سے گلستان میں 36 سال کے طویل وقفے کے بعد تاریخی “عید میلے” کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے کی خاص بات پاکستان اور افغانستان کے نامور پہلوانوں کے درمیان ہونے والی روایتی “غیژ پشتنی ریسلنگ” تھی، جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ عوام نے 36 سال بعد اس تفریحی اور ثقافتی سرگرمی کی بحالی پر احمد خان اچکزئی کی کوششوں کو بے حد سراہا۔ احمد خان اچکزئی کے ان دوروں کو عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر پزیرائی مل رہی ہے، جہاں انہوں نے ایک طرف مظلوموں کی داد رسی کی تو دوسری طرف صوبے میں بھائی چارے اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *