Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

لورالائی میں سرکاری واجبات کی وصولی تیز کرنے کا فیصلہ، ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی کا عندیہ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی بروقت اور مکمل وصولی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اسماعیل مینگل، اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم، اسسٹنٹ کمشنر مخیتر یحییٰ خان کاکڑ، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور محکمہ مال کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام تحصیلوں کے افسران نے اپنی اپنی حدود میں سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اب تک کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ بعض علاقوں میں وصولی کے عمل میں بہتری آئی ہے تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے واضح کیا کہ سرکاری واجبات کی وصولی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو کی بہتر وصولی سے ہی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکتا ہے، لہٰذا تمام افسران بقایا جات کی وصولی کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ریکارڈ کی مکمل اپڈیٹیشن اور شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *