Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاسآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیمیر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاسآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالی

حکومت کا اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (ارشاد انصاری) وفاقی حکومت نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور متعلقہ حکام کو باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمتِ عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی مستحکم ہے، جہاں پیٹرول کے تقریباً 11 دن جبکہ ڈیزل کے 23 سے 24 دن کے ذخائر موجود ہیں۔ خام تیل کے بھی تقریباً 11 دن کے ذخائر دستیاب ہیں جبکہ مزید کھیپ راستے میں ہے، جس سے اپریل تک ریفائنریوں کی ضروریات پوری ہونے کی توقع ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی منصوبہ بندی فعال انداز میں جاری ہے اور مختلف تجارتی و حکومتی معاہدوں کے تحت بڑی مقدار میں سپلائی یقینی بنائی جا چکی ہے۔ ریفائنریوں کو مکمل استعداد کے ساتھ چلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مقامی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ کم لاگت والے ذرائع سے خریداری، شفاف لاجسٹکس اور موثر سپلائی چین پر زور دیا گیا۔

حکام کو ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور سپلائی چین کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور بہتر حکمت عملی کے ذریعے صورتحال کو مستحکم رکھا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *