Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

پاکستان اور خطے کے امن کیخلاف خطرناک بھارتی سازش بے نقاب

پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بھارت کے کردار کو نمایاں قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس میں افغانستان کے ذریعے معاونت کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مہم خفیہ نیٹ ورکس کے ذریعے چلائی گئی، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا اور ملک کے عالمی تشخص کو متنازع بنانا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جعلی ایرانی شناختوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ گھڑا گیا۔ اس مقصد کے لیے “INN Iran News” اور “Iran TV” جیسے مبینہ گھوسٹ اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل ترسیل جیسے بے بنیاد الزامات عائد کر کے نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ بیانیہ تیار کرنے والے اکاؤنٹس بھارت جبکہ اسے پھیلانے والے نیٹ ورکس افغانستان سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

ماہرین کے مطابق اس مہم میں “Initiator، Proliferator اور Amplifier” ماڈل کے تحت مرحلہ وار حکمت عملی اپنائی گئی، جس کے ذریعے جھوٹی معلومات کو حقیقت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ اس کا مقصد پاکستان کو ایران مخالف اور مغربی ایجنڈے کا حصہ ظاہر کرنا تھا تاکہ مسلم دنیا میں بداعتمادی کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید یہ کہ “Times of Iran News” نامی پلیٹ فارم کو اس مہم کا مرکزی پروپیگنڈا مرکز قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر گمراہ کن معلومات پھیلائی گئیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ڈس انفارمیشن مہم نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن، سفارتکاری اور استحکام کے خلاف ایک منظم کوشش ہے۔ ان کے مطابق اس سازش کو بے نقاب کرنے سے پاکستان کا عالمی کردار مزید واضح ہوا ہے۔

ماہرین نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی مہمات کے حوالے سے ہوشیار رہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *