Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہکوئٹہ کو کچرے سے پاک کرنے کا بڑا حکم، کمشنر کا صفائی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا تاریخی فیصلہسیوی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح، پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،اسداللہ فیضسینئر صحافی نصیر احمد کاکڑ پر تشدد قابل مذمت ہے، میر اللہ داد رندنوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ، علمی و فکری تربیت میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہے، اورنگزیب کھچیگوادر کے لیے بڑے فیصلوں کا اعلان! چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے اسکول کی آؤٹ سورسنگ سمیت اہم احکامات جاری کر دیےنواں کلی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی، 10 افراد گرفتارپیسہ بچے گا یا سختی بڑھے گی؟ وفاقی حکومت کا انتہائی سخت کفایت شعاری پلان جاریمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہ

گلستان: غبیزئی قوم کے رہنماء و گریٹ گیم کا خاتمہ تصنیف کے مصنف احمد خان اچکزئی سے عید ملن، ہزاروں افراد کی شرکت

قلعہ عبداللہ (اچکزئی ہاؤس گلستان سے) پشتون بیلٹ کی ممتاز علمی و سیاسی شخصیت، غبیزئی قوم کے معزز رہنماء، عالمی مشاہد اور شہرہ آفاق کتاب “دی گریٹ گیم کا خاتمہ” کے مصنف احمد خان اچکزئی سے عید الفطر کے موقع پر گلستان “اچکزئی ہاؤس” میں عید ملن کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں پشتون بیلٹ کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، طلباء، بزرگ قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی کارکنوں، نوجوان صحافیوں، ڈاکٹرز اور نظامِ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے جوق در جوق شرکت کر کے احمد خان اچکزئی کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر احمد خان اچکزئی نے روایتی تپاک کے ساتھ تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور مصلحت آمیز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن، جدید تعلیم اور معاشی ترقی کا حصول ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے، انہوں نے واضح کیا کہ “کاکا شہید فاؤنڈیشن” اور “احمد خان ایجوکیشن سسٹم” کے ذریعے ہم پسماندہ علاقوں میں علم کی شمع روشن کرنے اور غریب و مستحق طبقات کی بحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، احمد خان اچکزئی نے شرکاء کو دورِ حاضر کے چیلنجز اور “گریٹ گیم” کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے زور دیا کہ پشتون قوم کی ترقی علم و قلم اور باہمی اتحاد میں پوشیدہ ہے، انہوں نے عید ملن کے لیے آنے والے تمام قبائلی و سماجی عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور مصلحتی سیاست کے ذریعے امن و بھائی چارے کے فروغ کو جاری رکھیں گے، اجتماع کے شرکاء نے احمد خان اچکزئی کی علمی وجاہت اور سماجی خدمات کو پشتون بیلٹ کے لیے ایک گراں قدر اثاثہ قرار دیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *