Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگینصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی

فیلڈ مارشل نے عید کرم میں جوانوں کیساتھ منائی، ہرقیمت پر ملکی خودمختاری کے دفاع کا عزم

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے عیدالفطر کے موقع پر کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے آج ضلع کرم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی۔

کور کمانڈر پشاور کی جانب سے استقبال کے بعد فیلڈ مارشل نے عید کی نماز ادا کر کے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

بعد ازاں جوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے پر عسکری کامیابیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہیں۔

فیلڈ مارشل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سرحد پار سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کی خودمختاری کا دفاع ہر قیمت پر جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *