Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

انسانیت کے نام ایک روشن سفر

لاھور منشا قاضی سے

لاہور کی فضاؤں میں اُس روز ایک خاص سی نرمی اور معنویت گھلی ہوئی تھی، جب خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ایک روحانی و سماجی شخصیت، عوامی بشپ ایوب خاور مسیح، چیئرمین جیزز وکٹری پینتیکاسٹل منسٹری آف پاکستان، نے رحمٰن فاؤنڈیشن کے ماڈل ٹاؤن میں قائم گردوں کی صفائی کے مرکز کا دورہ کیا۔ یہ محض ایک رسمی آمد نہ تھی بلکہ دردِ انسانیت کے ساتھ جڑی ایک علامتی پیش قدمی تھی، جس میں ہمدردی، محبت اور خدمت کے کئی رنگ ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔
اس دورے کے دوران ایوب خاور مسیح نے گردوں کے مریضوں کی عیادت کی، اُن کے چہروں پر تھکی ہوئی مسکراہٹوں کو پڑھا، اور اُن کے دلوں میں امید کے چراغ روشن کیئے۔ مریضوں کے ساتھ اُن کی گفتگو میں محض تسلی نہ تھی بلکہ ایک ایسا جذبہ تھا جو دکھوں کو بانٹنے اور درد کو کم کرنے کا ہنر جانتا ہے۔
مرکز میں موجود ممتاز معالج، چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز سے ملاقات کے دوران اُن کی تحقیقی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ گفتگو کے اس علمی و انسانی امتزاج میں یہ واضح ہوا کہ طب اور انسانیت کا رشتہ محض پیشہ ورانہ نہیں بلکہ روحانی بھی ہے۔ ایوب خاور مسیح نے اس موقع پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ جدید ابلاغی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے رحمٰن فاؤنڈیشن کی خدمات کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے اور بطور سفیر انسانیت کے اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ برقی ذرائع ابلاغ کے ذریعے وہ مسلسل اس ادارے کی شاندار خدمات سے آگاہ رہتے ہیں، جو پورے پاکستان میں گردوں کی صفائی کے مراکز قائم کر کے ہزاروں زندگیوں میں نئی امید جگا رہا ہے۔ یہ اعتراف دراصل اس حقیقت کا مظہر تھا کہ نیکی کی روشنی خود اپنا راستہ تلاش کر لیتی ہے۔
اس موقع پر اقلیتی رہنما خالد گِل بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے، جو بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی ایک خوبصورت تصویر پیش کر رہے تھے۔ ان کی موجودگی اس پیغام کی ترجمان تھی کہ انسانیت کی خدمت کسی ایک مذہب، قوم یا طبقے کی میراث نہیں بلکہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔
رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کرنل اشفاق احمد، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ، معروف ادیب و خطیب منشا قاضی، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپیئر و برانڈ ایمبیسڈر اسلم سیماب نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے خیرمقدم میں جو عقیدت و محبت کے چراغ روشن کیئے گئے، وہ دراصل اس ادارے کی روحانی بنیادوں اور خلوصِ نیت کا عکاس تھے۔
اسلم سیماب نے اپنے مخصوص ادبی و دلنشین انداز میں ایوب خاور مسیح کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں انسانیت کا ایک درخشاں استعارہ قرار دیا۔ ان کے الفاظ میں وہ تاثیر تھی جو دلوں کو چھو جائے اور ذہنوں میں ایک مثبت سوچ کو جنم دے۔
آخر میں ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن، اپنے نام کی طرح، رحمٰن کی صفتِ رحمت کی عملی تصویر ہے، جہاں نسل، مذہب اور خون کے امتیازات سے بالاتر ہو کر ہر انسان کا علاج کیا جاتا ہے۔ ان کے یہ الفاظ محض ایک بیان نہ تھے بلکہ ایک عہد تھے—ایک ایسا عہد جو انسانیت کے نام لکھا گیا ہے۔
یہ دورہ دراصل ایک علامت تھا—اس بات کی علامت کہ جب دلوں میں خلوص ہو اور نیتوں میں پاکیزگی، تو خدمتِ خلق ایک عبادت بن جاتی ہے، اور ایسے مراکز انسانیت کے لیے روشنی کے مینار ثابت ہوتے ہیں۔ ۔ رحمٰن فاوْنڈیشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت صدیقی نے بھی خطاب کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *