Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

معیاری تعلیم کی فراہمی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی، ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی انضمام قاسم، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ڈاکٹر حمزہ لاشاری، سینئر اکاو¿نٹس آفیسر میر گہرام لاشاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم مرزا اطہر بیگ، ڈی ڈی ای او میل طارق الماس، ڈی او ای فیمل اور ڈی ڈی ای او فیمل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر آر ٹی ایس ایم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 282 دورے کیے گئے جن میں 39 اسکول بند پائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے اس صورتحال پر نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ جن اساتذہ کی عدم حاضری کے باعث اسکول بند پائے گئے، ان کی تنخواہوں سے 15 دن کی کٹوتی کی جائے اور ان کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے بھی تعلیمی اداروں کی کارکردگی، درپیش مسائل اور بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور تعلیمی سرگرمیوں کو فعال رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *