Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

صفا کوئٹہ منصوبہ توقعات پر پورا نہیں اترا، کارکردگی بہتر بنائی جائے،شاہ زیب خان کاکڑ

کوئٹہ ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت عیدالفطر کے پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ زاہد خان،اپریشنل مینیجر صفاءکوئٹہ محمد کامران ،ڈی ڈی ایس میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد انور خان اور اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن محمد کلیم اللہ کے علاو¿ہ دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ نے صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے نمائندگان سے شہر میں جاری صفائی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال اور ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن، مشینری اور فیلڈ فورس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی جواب طلب کی۔کمشنر شاہ زیب خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ صفا کوئٹہ پروجیکٹ سے جس معیار کے نتائج کی توقع کی جا رہی تھی وہ حاصل نہیں ہوئی، لہٰذا ادارہ اپنی منصوبہ بندی اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنائے تاکہ اس ماڈل منصوبے کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کے مسئلے میں مستقل بنیادوں پر بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر صفا کوئٹہ کے نمائندگان نے بتایا کہ اس وقت ان کے پاس 36 سے 38 کچرا اٹھانے والی گاڑیاں موجود ہیں جبکہ مزید 20 نئی گاڑیاں جلد ہی پروجیکٹ میں شامل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زون ون کے کئی علاقوں میں صفائی کے دائرہ کار کو بڑھایا جا رہا ہے جن میں ملتانی محلہ اور کاسی قلعہ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ تاہم بعض علاقوں میں ریکوری کے مسائل درپیش ہیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے ہدایت کی کہ صفا کوئٹہ باقاعدہ سروے کے ذریعے شہریوں تک پہنچے اور گھروں میں بیگز تقسیم کر کے ایک مناسب ماہانہ فیس مقرر کرے تاکہ ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن کے نظام کو مو¿ثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری عام طور پر 250 سے 500 روپے ماہانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، اس لیے ریکوری کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں عیدالفطر کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صفا کوئٹہ کے نمائندگان نے بتایا کہ عید کے موقع پر شہر کی تمام مرکزی عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ ہر مقام پر تقریباً 15 سے 20 صفائی ورکر تعینات ہوں گے جو صفائی، جھاڑو اور چونا ڈالنے کا کام انجام دیں گے، جبکہ یہ اقدامات عید سے دو روز قبل شروع کر دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چاند رات کے موقع پر شہر کے کمرشل علاقوں میں سرگرمیاں رات گئے تک جاری رہتی ہیں جس کے باعث کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے صفائی عملہ وقفے وقفے سے صفائی کرتا رہے گا۔کمشنر شاہ زیب خان کاکڑ نے اجلاس کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بھی متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث بعض علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے مسائل سامنے آتے ہیں، جن میں زرغون روڈ، کواری روڈ، جناح روڈ اور ایئرپورٹ روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، اس لیے متعلقہ ادارے پہلے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔اس پر صفا کوئٹہ کے نمائندگان نے بتایا کہ سیوریج اور پانی کی نکاسی کے لیے مشینری اور خصوصی گاڑیاں اسٹینڈ بائی پر رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مجسٹریٹس، ضلعی انتظامیہ اور صفاء کوئٹہ کی ٹیم مشترکہ طور پر فیلڈ میں کام کریں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے تاکہ صفائی کے عمل کو مو¿ثر بنایا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس حکام سے رابطہ کر کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی اور جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *