Banner

بارکھان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے،سردار عبدالرحمن کھتیران

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بارکھان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، سردار عبدالرحمن کھتیران

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی تیز کی جائے، سردار عبدالرحمن کھتیران

کوئٹہ ،صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران اور آئی جی پولیس کے درمیان پہلی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں دونوں شخصیات آمنے سامنے بیٹھ کر ضلع بارکھان سمیت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی اور جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بارکھان میں امن و امان کو درپیش چیلنجز، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیکیورٹی نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کو ناگزیر قرار دیا گیا تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکےصوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس کو درکار وسائل اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔آئی جی پولیس نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو بارکھان اور دیگر علاقوں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، جاری سیکیورٹی اقدامات، پولیس کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی، اداروں کے درمیان قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور بارکھان سمیت صوبے بھر میں عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

بارکھان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے،سردار عبدالرحمن کھتیران

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us