Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئیبولان، بختیار آباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ، فیملی اور گارڈ سمیت 3 افراد زخمیصحبت پور، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزمان فرارمیر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاسآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادقپہلے صدارت کا لالچ دیا گیا، پھر ریاست میں مولانا کو حصہ نہ دے کر زیادتی کی گئی، طاہر اشرفیپرنس آغا محمد خان بحفاظت بازیابی، سیکیورٹی فورسزکی کامیاب آپریشن ہیں، جان اچکزئیبولان، بختیار آباد میں ایس ایس پی بولان کی گاڑی کو حادثہ، فیملی اور گارڈ سمیت 3 افراد زخمیصحبت پور، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا، ملزمان فرارمیر خدا بخش بنگلزئی کی زیرِ صدارت بی این پی مینگل نصیرآباد ڈویژن کا اجلاسآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادق

شک کا فائدہ؛ سپریم کورٹ نے قتل اور دہشتگردی کے مقدمے میں تمام ملزمان بری کردیے

سپریم کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پنڈی گھیب قتل اور دہشت گردی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو شک کا فائدہ دے دیا۔

یہ واقعہ یکم مئی 2011 کو پنڈی گھیب میں پیش آیا تھا، جہاں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد رمضان سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزمان پر آئل ٹینکرز کو نذر آتش کرنے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے الزامات بھی عائد تھے۔

یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو 6، 6 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں، جنہیں بعد میں ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے ان فیصلوں کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھے اور ان کی شناخت مشکوک تھی۔ گواہوں کی موجودگی اور اتنے بڑے حملے میں ان کا محفوظ رہنا غیر فطری قرار دیا گیا، جبکہ شناخت پریڈ کو بھی قانونی طور پر ناقابلِ اعتبار قرار دیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شناخت پریڈ سے قبل ہی ملزمان کی شناخت پولیس پر ظاہر ہو چکی تھی، جبکہ ایک دوسرے کیس میں کیا گیا مبینہ اعتراف بھی غیر مؤثر ہو چکا ہے کیونکہ اس کیس میں ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے۔

عدالت کے مطابق استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس اور آزاد شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، لہٰذا ملزمان کو بری کر کے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *