Banner

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تاریخ کے معاملے پر دلچسپ صورتحال

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تاریخ کے معاملے پر دلچسپ صورتحال

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی آئندہ تاریخ مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سماعت کے دوران ایک دلچسپ صورتحال سامنے آ گئی۔

عدالت میں ایک مقدمے کی آئندہ تاریخ کے تعین کا معاملہ جسٹس خادم حسین سومرو کے روبرو زیر سماعت تھا۔ سماعت کے دوران ایک وکیل کیس ختم ہونے کے بعد روسٹرم چھوڑ کر جانے لگے تو جسٹس خادم حسین سومرو نے انہیں واپس بلا لیا۔

عدالت نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب تاریخ تو لے جائیں، وکیل کو اگر تاریخ مل جائے تو یہ سب سے بڑا ریلیف سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود بلا کر تاریخ دے رہے ہیں اور آپ وہ بھی لینے کو تیار نہیں۔

جسٹس خادم حسین سومرو کے ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں موجود افراد قہقہوں سے گونج اٹھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تاریخ کے معاملے پر دلچسپ صورتحال

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us