Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی

جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، ٹرمپ

جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک تمام اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

کینٹکی میں ایک بڑے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے ایران پر شدید حملے جاری ہیں اور کارروائی کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں جنگ کا رخ بدل گیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی کارروائیوں کے دوران ایران کے 58 جہاز تباہ کیے گئے جبکہ بارودی سرنگیں بچھانے والی 31 کشتیوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج نے ایک ہی رات میں آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر دیا اور ایرانی بحریہ کو سمندر میں مؤثر انداز میں ناکارہ بنا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی فضائیہ تقریباً مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اس کے ریڈار نظام بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے ہونے والے بغیر پائلٹ طیاروں کے حملوں میں 98 فیصد کمی آ گئی ہے جبکہ ایران کی جوہری صلاحیت کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس جنگ میں کامیابی حاصل کر چکا ہے، تاہم فوری طور پر ایران سے نکلنے کا ارادہ نہیں کیونکہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ ہر چند سال بعد دوبارہ وہاں مداخلت کرنا پڑے۔

اپنی تقریر میں انہوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر اوباما کے دور میں ایران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ ختم نہ کیا جاتا تو موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

اجتماع کے دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جب ٹرمپ کے پیچھے کھڑا ایک حامی اچانک بے ہوش ہو گیا۔

صدر ٹرمپ نے فوراً اپنا خطاب روک دیا اور طبی عملے کو بلانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اپنی تقریر میں امریکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ گیارہ ماہ میں امریکا میں اٹھارہ ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جبکہ جو بائیڈن کے چار سالہ دور میں صرف ایک ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *