Banner

پاکستان کو موجودہ حکومت کے تحت چلانا ممکن نہیں،محمود خان اچکزئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (پ ر)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین جناب مشر محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں پارلیمنٹ کے پر نوچ لیے گئے ہیں عدلیہ پر قبضہ ہو چکا ہے میڈیاکو اپنے ہی ووٹوں کے ذریعے یرغمال بنایا گیا سمجھ نہیں آتا کہ ٓاپ لوگ پارلیمنٹ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر کوئی بات نہیں کی جا رہی جبکہ اجلاس کی کاروائی ایک گھنٹے میں ہی معطل کر دی جاتی ہے۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کی ناکامیوں کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے ہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پتہ نہیں آپ لوگ اس پارلیمنٹ کا کیا بنا رہے ہیں ہمارے خطے کی جو حالت ہے جو کچھ ہو رہا ہے اس پارلیمنٹ کو کچھ پتہ ہی نہیں ہے کہ آپ نے سعودی عرب کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے؟ اس پارلیمنٹ کو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ ٓاپ نے قذافی کے بعد جو دورے کئے ہیں وہاں آپ نے کیا کیا معاہدے کئے ہیں ایران کے خلاف جو بدترین جارحیت ہوئی جو ظلم ہوا اس پر ابھی تک اس پارلیمنٹ کی جانب سے کوئی مذمتی قرارداد پاس نہیں کی گئی۔ اس طرح تو نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ گزارا کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو آپ کہاں لے جا رہے ہیں؟ اگر پارلیمنٹ کو نہیں چلانا تو چھٹی کر لیں بسم اللہ کریں۔شہباز کو عمر بھر کے لیے وزیراعظم یا سپیکر کو عمر بھر کے لیے وزیراعظم بنا ئیں جو مر گئے پھر اس پہ الیکشن کروائیں اس طریقے سے ہم نہ اس پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے اور نہ ہی اس طرح کام کریں گے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم قومی اسمبلی اور سینٹ کے حقیقی منتخب ممبران کا اجلاس بلائیں گے پریس کو بلائیں گے اور اس میں ہم متفقہ قرارداد پیش کریں گے دنیا کو بتائیں گے کہ یہ حکومت پاکستان کی نمائندہ حکومت نہیں ہے یہ حکومت پاکستان کے عوام کی نمائندگی نہیں کر رہی۔ آخر کہاں لے جا رہے ہیں آپ اس ملک کو؟ پاکستان میں مشکلات ہیں پاکستان اور پورا خطہ بڑی مشکل میں ہے یہ حکومت ان حالات میں پاکستان نہیں چلا سکتی مہربانی کریں لوگوں کے ساتھ بیٹھیں بات کریں فوری طور پر ایک ایسے قومی مومنٹ کی ضرورت ہے جس میں ہم تمام پارٹیاں شامل ہوں ہم سب مل بیٹھ کے فیصلہ کریں کہ اس بدبخت خطے کو کس طرح بچائیں۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ آج فرانس نے بھی کہہ دیا ہے کہ ابنائے ہرمز کو پرامن طریقے سے کھولیں گے۔ علاقہ جنگ کی طرف جا رہا ہے افغانستان سے آپ نے لڑائیاں شروع کر رکھی ہیں پھر یہاں پارلیمنٹ کے ممبران کو بولنے نہیں دیا جارہا یہاں شریف آدمی بولنا چاہتے ہیں پٹرول پہ مہنگائی پہ مسائل پہ۔ کل نوید بھائی بولے جب اپوزیشن کے بولنے کی باری آئی آپ نے اجلاس ختم کر دیا اگر ختم کرنا چاہتے ہیں تو مستقل ختم کر دیں ہم گھر چلے جائیں گے یہ ایک گھنٹے کے پارلیمنٹ کی نہ یہ تنخواہ ہمارے لیے حلال ہے نہ ہم کچھ کر رہے ہیں۔ کچھ ہو نہیں رہا۔ انہوں نے کہا خدا کے لیے اس پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ پارلیمنٹ بنانے کے لیے ہماری طرف سے آپ کو غیر مشروط حمایت حاصل ہوگی ہمیں نہ بادشاہی چاہیے نہ کوئی وزارتیں چاہیے بس مہربانی کریں پارلیمنٹ کے تقدس کی بحالی کا خیال رکھیں۔ آپ نے اپنے ووٹ سے پریس کی آزادی چھینی۔ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی طاقت کا سرچشمہ ہو یہاں سے داخلہ و خارجہ پالیسیاں بنیں یہاں پاکستان کے 25 کرورڑ عوام کچھ کہہ رہی ہیں اور حکومت کچھ اور کر رہی ہے۔ ایک بہت بڑا ظلم ہوا ہے ایک روحانی پیشوا قتل ہوا ہے اور قتل ہونے سے پہلے ایک ملک کے بہت بڑے آدمی نے اعلان کیا ہے کہ میں نے ان کو مارنا ہے اس پہ ہم سب خاموش بیٹھے ہیں کل جب ہماری باری آئے گی پھر ہمارے لیے پوچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ میں اپیل کرتا ہوں تمام دوستوں سے تمام لوگوں سے مہربانی کریں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح کے لیے کوشش کریں۔ساتھی پٹرول پہ مہنگائی پہ بولنا چاہتے ہیں تو بولنے دیں انہیں کیا ہوگا یہ پارلیمنٹ لوگوں کے بولنے کی جگہ ہے۔

پاکستان کو موجودہ حکومت کے تحت چلانا ممکن نہیں،محمود خان اچکزئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us