Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

یونیورسٹی آف بلوچستان نے بحرانوں پر قابو پا کر ترقی کی راہ اپنائی،گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہماری انتھک کاوشوں اور کڑی نگرانی کی بدولت یونیورسٹی آف بلوچستان نے مختلف بحرانوں پر قابو پا کر ترقی کی طرف گامزن کیا ہے۔ یہ پیش رفت حکومتی اقدامات اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی تعلیم دوستی کا نتیجہ ہے۔ کارکردگی میں بہتری یونیورسٹی کے مجموعی تعلیمی معیار کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے تاہم ترقی کی نئی منازل طے کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپسز کی اضافی اراضی “اولیو پروموشن پراجیکٹ” کے تحت لانے کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیا جس کے 30 فیصد اخراجات یونیورسٹی اور 70 فیصد وفاقی حکومت برداشت کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے بارہویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر معزز جسٹس اقبال احمد کاسی بلوچستان ہائی کورٹ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورِ بازئی، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان کلیم اللہ بابر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ڈاکٹر خالد حفیظ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی اور رجسٹرار طارق جوگیزئی سمیت یونیورسٹی آف بلوچستان کے سینت تمام ممبران موجود تھے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کو یقینی بنانے اور غیر ضروری اخراجات کم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں ۔ پروموشن میں میریٹ کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے گیارہویں سینٹ اجلاس میں موجود شرکا کے سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں کئی اہم فیصلے کیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *