)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ادارہ ترقیاتِ گوادر (جی ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا 31واں اجلاس منعقد ہوا جس میں گوادر کی مجموعی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، مالی امور اور مستقبل کے ترقیاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں ایم این اے گوادر حاجی ملک شاہ، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) زاہد سلیم، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، ڈسٹرکٹ چیئرمین گوادر واجہ شے مختار سمیت پلاننگ کمیشن اسلام آباد، پاکستان ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی ڈی اے کے مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ہدایت دی کہ جی ڈی اے کے مالی امور کا جامع آڈٹ کر کے اپنی مفصل رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مالی طور پر خودمختار بنانا وقت کی ضرورت ہے اور اتھارٹیز کا بنیادی مقصد اپنے وسائل میں اضافہ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادارے حکومت پر مالی بوجھ بننے کے بجائے اپنے وسائل پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے کی سالانہ آمدن صرف 7 کروڑ روپے جبکہ اخراجات 87 کروڑ روپے ہونا تشویشناک امر ہے جس کے لیے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات اور مو¿ثر مالی نظم و ضبط انتہائی ضروری ہے اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک فعال اور مو¿ثر ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ ادارہ اپنے اہداف حاصل کر سکے اور شہر کی ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کرے اجلاس میں گوادر شہر کے نشیبی علاقوں ٹی ٹی سی کالونی، بخشی کالونی، شمبے اسماعیل اور نیا آباد میں ڈرینیج اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اسٹریٹ ورک اور سڑکوں کی پختگی کے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس تیار کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ ان منصوبوں کو آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جا سکے اجلاس میں جی ڈی اے واٹر منصوبے کے لیے فراہم کی جانے والی مختلف گرانٹس کو یکجا کرنے اور ان میں مزید اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ گوادر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مو¿ثر اور پائیدار بنانے کے لیے نئے امکانات اور متبادل ذرائع کا جائزہ لیا جائے تاکہ شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مستقل بنیادوں پر پورا کیا جا سکے اجلاس کے دوران جی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات اور ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوڈ ڈیم جو گزشتہ دو برسوں کے دوران بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک ہو گیا تھا حالیہ بارشوں کے بعد اس میں پانی جمع ہونے سے دوبارہ پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ شادی کور ڈیم اور جی پی اے پلانٹ سے بھی شہر کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس کے باعث اس وقت گوادر میں پانی کی فراہمی کا نظام بلاتعطل جاری ہے ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے اجلاس کو ادارے کے دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں جی ڈی اے ملازمین کے میڈیکل واجبات کی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ گوادر کو ایک جدید، ترقی یافتہ اور پائیدار ساحلی شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں
اتھارٹیز کابنیادی مقصد وسائل میں اضافہ ی یقینی بنانا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان



