Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے، میر لیاقت لہڑی

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور علاقے کی ترقی و عوام کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفود نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل خصوصاً سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

میر لیاقت لہڑی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور عوام کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے اعتماد سے علاقے میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں اور کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *