Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دیچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرارعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دیچوراہوں کی تخریب، پیشہ ورانہ بھیک، مارپیٹ اور ہمارا تباہ ہوتا معاشرتی نظاملاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ نجی میڈیکل کالجز کی من مانی فیسیں غیر قانونی قرار

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پاکستان میں کنٹونمنٹ بورڈز کی آئینی مدت 11 اپریل 2026 کو ختم ہو چکی ہے جبکہ آئین اور قانون کے تحت مدت ختم ہونے کے 120 دنوں کے اندر انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے اسی حوالے سے کیس کی سماعت کی جس میں وزارت دفاع کے حکام بھی پیش ہوئے۔

دوران سماعت وزارت دفاع کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرنے کی خاطر جنوری 2027 تک مہلت دی جائے۔

مشیر قانون وزارت دفاع نے بتایا کہ انہیں مزید وقت کی مہلت مانگنے کی ہدایت ملی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز نے یقین دہانی کرائی کہ جنوری تک حلقہ بندیاں مکمل کر لی جائیں گی۔

حکام کے مطابق انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھجوا دی گئی ہے تاہم تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت وزارت دفاع کو بھی جواب نہیں دے رہی اور نہ ہی انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں حلقہ بندیاں باقی ہیں انہیں چھوڑ کر دیگر علاقوں میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی منطقی وجہ نظر نہیں آ رہی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *