Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہشاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت

اوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

اوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

سکھر(بیورورپورٹ)عباسی فلاحی جماعت علی واہن کے صدر اور معروف کاروباری شخصیت کامران محمود عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے رہائشی حسنین علی عباسی ولد لیاقت علی عباسی کی جانب سے انہیں فیملی تنازع کے باعث جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ چند روز قبل مبینہ طور پر نامعلوم افراد کو ان کی دکان کے اطراف لانے اور ان کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی اور متعلقہ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عباسی فلاحی جماعت علی واہن کے صدر کامران محمود عباسی نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ضلع گھوٹکی، تحصیل اوباڑو کے رہائشی حسنین علی عباسی ولد لیاقت علی عباسی، جن کا موجودہ پتہ خانپور محلہ، تحصیل اوباڑو بتایا جاتا ہے، کی جانب سے انہیں فیملی تنازع کے سلسلے میں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔کامران محمود عباسی کے مطابق انہیں پہلے واٹس ایپ کے ذریعے ایک دھمکی آمیز وائس نوٹ بھی موصول ہوا تھا، جس کے بعد چند روز قبل مبینہ طور پر پانچ سے چھ نامعلوم لڑکے ان کی دکان کے اردگرد آئے، جن کے بارے میں انہیں شبہ ہے کہ وہ ان کی لوکیشن معلوم کرنے یا ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان واقعات کے باعث وہ اور ان کے اہلِ خانہ شدید تشویش اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی یا رنجش نہیں ہے، ہم پڑھے لکھے، شریف اور کاروباری لوگ ہیں اور پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ فیملی تنازع کی آڑ میں دھمکیاں دینا اور مبینہ طور پر کاروباری مقام کے اطراف مشکوک افراد کی آمد انتہائی تشویشناک ہے، جس کا فوری نوٹس لیا جانا ضروری ہے۔کامران محمود عباسی نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں انہیں یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچتا ہے تو اس کے ذمہ دار حسنین علی عباسی ولد لیاقت علی عباسی ہوں گے۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ان کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی اور متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ مبینہ دھمکی آمیز وائس نوٹ اور دکان کے اطراف مشکوک افراد کی آمد کے معاملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔کامران محمود عباسی نے مزید کہا کہ بروقت پولیس کارروائی نہ صرف ان کی اور ان کے خاندان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *