Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری اسپتال منتقل کرکے ان کا مناسب علاج یقینی بنایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران ان کی صحت اور مقدمات سے متعلق کچھ ہدایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست دائر کردی ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، علاج اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت جلد مقرر کی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور ارکان اسمبلی، کارکنوں اور حامیوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں ہیں اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔

دوسری جانب سینیٹر مشال یوسفزئی نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے مسائل سامنے آرہے ہیں اور چار ہفتے گزرنے کے باوجود ان کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکا۔

مشال یوسفزئی کے مطابق انہیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی حالت سے متعلق اطلاعات ملی ہیں اور قیدِ تنہائی کے باعث ان کا بلڈ پریشر 192 تک پہنچ جاتا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *