Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاپشکان لنک روڈ کا ٹینڈر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمٰنبلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑبلوچستان ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران واپس بھیجے جائیں گے، میر سرفراز بگٹیکوئٹہ میں ٹریفک ویک کے تحت آگاہی ریلی، شہریوں کو قوانین کی پابندی کا پیغامقائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیرمحمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقررآزاد صحافت جمہوریت کی مضبوط بنیاد ہے ،عمران زاہد کھوکھرڈاکٹر ذاکر حسین عادل کی زیرِ صدارت مختلف چیپٹرز کا خصوصی اجلاسشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں لطیف ڈے کی پروقار تقریب، صوفیانہ کلام اور ثقافتی رنگ نمایاںمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا

بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 18 اور 19 نومبر کو ہوگی، سرمایہ کاری کے نئے مواقع سامنے آئیں گے، بلال خان کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہونے والی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو ( 2026 BITE) صوبے میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی نشاندہی اور معاشی ترقی کی نئی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے کو ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اس وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2026 کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالمنان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، اجلاس میں ایکسپو کے مختلف انتظامی و تشہیری امور، شرکاءکی شرکت، کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ 2026 BITEمحض ایک نمائش نہیں بلکہ بلوچستان کے کاروباری و صنعتی امکانات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاروں، صنعتکاروں، تاجروں، کاروباری شخصیات، متعلقہ سرکاری اداروں اور مختلف تجارتی تنظیموں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع ملے گا، جہاں وہ باہمی روابط کو فروغ دینے، کاروباری شراکت داری کے نئے امکانات تلاش کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکیں گے۔وائس چیئرمین نے کہا کہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے اور مقامی کاروباری طبقے کو قومی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ایکسپو کے ذریعے صوبے میں تیار ہونے والی مصنوعات، مقامی کاروباری صلاحیتوں اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کو نمایاں کیا جائے گا، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *