Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہواپنجگور: دو روزہ کتب میلے میں 10 لاکھ روپے کی کتابیں فروخت، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکتصوبائی مشیر مینا مجید کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جارینفرت کی سیاست کا زوال اور جنگی جنون کی شکستقلات ، سنگداس پولیس چیک پوسٹ کیخلاف احتجاج کا الٹی میٹمٹرانسپورٹرز کا ہزار گنجی بس ٹرمینل کی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلانسنگداس پولیس پوسٹ پر مبینہ بھتہ وصولی کیخلاف کاروائی کا مطالبہتاریخ رو رہی ہےتاریخ کا خونی تسلسل، کابل 1978 سے کوئٹہ 2026 تکبولان: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحقسیوی: لونی روڈ پر ٹھیکیدار کے گھر کے قریب دستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

گنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکر

گنداخہ شاخ کی بھل صفائی کا کام تیزی سے جاری، صوبائی وزیر فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون کو زمینداروں نے سراہا، نہری پانی کی منصفانہ فراہمی اور زرعی پیداوار میں اضافے کی امید

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون اور میر ضرار ناصر خان جمالی کی کوششوں سے گنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری،معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید غفار علی شاہ، میر شیراز خان جمالی اور عادل حسین جمالی نے جاری بھل صفائی کے کام کا معائنہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر داروغہ گنداخہ شاخ خالد حسین لہڑی، گلاب خان جمالی، مولا بخش جمالی، سابق کونسلر عبدالکریم جمالی، اے ڈی قمبرانی اور فرید احمد قمبرانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،اس موقع پر گنداخہ شاخ کے زمینداروں سید غفار علی شاہ، میر شیراز خان جمالی اور عادل حسین جمالی سمیت دیگر زمینداروں نے تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی فنڈز سے گنداخہ شاخ کی بھل صفائی کا کام شروع کروا کر زراعت کی ترقی اور ٹیل کے زمینداروں کو درپیش پانی کی مشکلات کے حل کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ نہری نظام کی بہتری، پانی کے ضیاع کی روک تھام اور تمام زمینداروں بالخصوص ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نہروں کی بھل صفائی انتہائی ضروری ہے۔ گنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا جاری کام نہ صرف آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ اس سے زرعی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔زمینداروں نے مزید کہا کہ بھل صفائی کا کام جلد مکمل ہونے سے کسانوں اور زمینداروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، پانی کی قلت اور تقسیم کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور کاشتکار بروقت اپنی زمینوں کو سیراب کرکے گندم سمیت دیگر فصلوں کی کاشت باآسانی کر سکیں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گنداخہ شاخ کی بھل صفائی مکمل ہونے کے بعد نہری پانی کی روانی میں بہتری آئے گی اور اس کے مثبت اثرات علاقے کی زراعت، خوشحالی اور کسانوں کی معاشی حالت پر مرتب ہوں گے۔ آخر میں انہوں نے صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی اور میر ضرار ناصر خان جمالی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *