Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشان

قطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیا

دوحہ: ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول پر لانے کے لیے امریکا کے سامنے 48 گھنٹوں پر مشتمل نیا منصوبہ پیش کردیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق تجویز کے تحت پہلے روز امریکا کو کچھ مطلوبہ اقدامات کرنا ہوں گے، جس کے بعد دوسرے روز آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مرحلہ آئے گا۔

عباس عراقچی نے بتایا کہ یہ منصوبہ قطر کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق ایران نے اس سے قبل سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں آبنائے ہرمز چھٹے روز کھولنے کی تجویز شامل تھی، تاہم قطری ثالثوں سے مشاورت کے بعد اسے مختصر کرکے 48 گھنٹوں تک محدود کردیا گیا۔

عراقچی کا کہنا تھا کہ مذاکرات عمل درآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں، تاہم ان کا دورۂ دوحہ امریکی حکام سے براہِ راست بات چیت کے لیے نہیں تھا بلکہ قطری ثالثوں کے ذریعے رابطے جاری رہے۔

رپورٹ کے مطابق دو روزہ منصوبہ فی الحال ایک تجویز ہے اور امریکا نے اسے باضابطہ طور پر قبول نہیں کیا۔ ایران کا مطالبہ ہے کہ واشنگٹن پہلے اس کی شرائط پوری کرے، جن میں پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے، تاہم بحری جہازوں کی معمول کی آمدورفت بحال ہونے اور ایران کی شرائط پر اتفاق کی تصدیق نہیں ہوئی۔ مذاکرات جاری ہیں اور تاحال کسی حتمی معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم بحری راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ تیل، گیس کی فراہمی اور عالمی تجارتی جہاز رانی کو متاثر کرسکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *