Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

سندھ کلچرل پلیٹ فارم کی جانب سے عابد حسین رضا قریشی کی شوبز خدمات پر تقریب کا انعقاد

حیدرآباد( رپورٹ ارشد جبار قریشی )
شہر حیدرآباد کی سینئر ثقافتی ، سماجی ، ادبی تنظم سندھ کلچرل پلیٹ فارم کی جانب سے فنون لطیفہ، سماجی ، ادبی ، شوبز اور قلم سے وابستہ قلمکاروں و صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کیلئے گذشتہ 35 سالوں سے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ اپنے مخصوص اور جدا گانہ انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے تنظیم کے روح رواں سینئر شوبز صحافی ، شاعر ، قلمکار چیئرمین ایاز مراد چنا اور سینئر شوبز قلمکار صحافی ، محقق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی میڈیا کو آرڈنیٹر تنظیم ہذا کے جنرل سیکریٹری محمد حنیف خان نے مل کر کم اوبیش 35 سال قبل جس تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی آج وہ اللہ کے فضل و کرم سے شہر کی نمایاں تنظیموں میں مقام رکھتی ہے اور بہت سارے ساتھی جو مختلف طبقے سے تعلق رکھتے ہیں آج وہ تنظیم کے اہم اراکین و نمائندگان میں شامل ہیں ۔ جن میں سینئر لسنرزشبیر انجم ، نامور صحافی وکیل عبدالوحید شیخ، معروف کاروباری شخصیت نوید زئی ، سید شاہد علی ، سینئر صحافی اسلم قریشی نامور شاعر و معلم جاوید پارس ، سوشل میڈیا فوٹو گرافر ادریس چاند، سینئر شوبز لورز شریف گلفام اور کیمیکل انجینئرز اور ڈاکٹر فہیم خاص طور پر قابل ذکر ہیں یعنی طبیب، وکیل ، اساتذہ، صحافی ، شاعر، قلمکار ، شوبز فوٹو گرافر اور کاروباری دنیا سمیت تمام مکاتب فکر کے دوست تنظیم میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ گذشتہ روز تنظیم سندھ کلچرل پلیٹ فارم کی جانب سے شہر کی معروف مقامی ہوٹل علی بابا میں حیدرآباد کے سینئر نامور قلمکار اور فلم اسٹار محمد علی کے عظیم پرستار عابد حسین رضا قریشی کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انکی کم وبیش 50 سالا شوبز خدمات پر دوست احباب نے روشنی ڈالی تقریب کے مہمان خصوصی نامور کاروبار ی شخصیت حیدرآباد ڈیری کے روح رواں اور فلم ڈسٹری بیوشن سے وابستہ عبدالوحید کھتری تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز سابقہ سینئر قلمکار و مذہبی حلقے دعوت اسلامی کے اسلم گاہو کی تلاوت پاک سے ہوا جبکہ ہدیۂ نعت کی سعادت سینئر صحافی وکیل عبدالوحید شیخ نے حاصل کی، نظامت کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکریٹری محمد حنیف خان نے ادا کئے۔ تقریب سے جن حضرات نے خطاب کیا ان میں سینئر صحافی و قلمکار ڈرامہ رائٹر یعقوب رشید ، عبدالوحید شیخ ، نوید خان زئی ، اسلم قریشی ، جاوید پارس، عبدالوحید کھتری ، جبکہ تنظیم کے چیئرمین ایاز مراد چنانے شرکاء تقریب کی آمد پر شکریہ ادا کیا قبل ازیں تقریب کے مہمان خصوصی عبدالوحید کھتری ،ادریس چاند ، سلیم جاوید ، سید شاہد علی نے اور صاحب تقریب عابد حسین رضا قریشی کو تنظیم کی جانب سندھ کا روائیتی تحفہ اجرک اور پھولوں کی مالائیں پیش کی گئیں اس موقع پر مہمان خصوصی اور صاحب تقریب نے انکی پزیرائی اور خوبصورت تقریب کے انعقاد پر سندھ کلچرل پلیٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اسے بہتر اور محبتیں باٹنے والا کام قرار دیا تقریب کے تین ذمہ داران شبیر انجم ، شریف گلفام اور ڈاکٹر فہیم بیرون شہر ہونے کے باعث شکرت نہ کرسکے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *