Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

ڈی ایس پی آفس گنداخہ کی خستہ حال عمارت کی مرمت جلد کرائی جائے گی، فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی نے ڈی ایس پی سرکل گنداخہ کے دفتر کی خستہ حال عمارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عمارت کی موجودہ صورتحال، پولیس افسران کو درپیش دفتری مشکلات اور مرمت و بحالی کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی اور ایس ایچ او گنداخہ نواب علی جمالی نے صوبائی وزیر کو دفتر کی خستہ حالی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ ڈی ایس پی سرکل گنداخہ کے دفتر کی خستہ حال عمارت کی مرمت اور بحالی کے لیے بہت جلد ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو بہتر دفتری ماحول میسر آسکے اور وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں،سرکاری دفاتر کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع اوستہ محمد ایک نیا ضلع ہے، جہاں سرکاری دفاتر کے قیام، انتظامی ڈھانچے کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ نئے ضلع میں سرکاری اداروں کو فعال بنانے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرنا ایک بڑا مرحلہ ہے، جس کے دوران بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم ان شاء اللہ تمام مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا اور سرکاری اداروں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے گنداخہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور جوان علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بہتر انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس کی مؤثر کارکردگی کسی بھی علاقے میں امن و استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، جرائم کی روک تھام کے لیے نگرانی کا نظام بہتر کیا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل، سرکاری اداروں کی بہتری اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں انتظامی امور کی بہتری، پولیس کو درپیش مشکلات کے ازالے اور عوامی ریلیف کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *