Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

دور دراز علاقوں کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات دینا ترجیح ہے، حاجی نور محمد دمڑ

صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی کاوشوں اور گورنمنٹ آف بلوچستان کے تعاون سے گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی کے طلبائ کی سفری سہولت کیلئے بس منظور کرلی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے بس کی چابی گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی کے پرنسپل محمد طیب کے حوالے کردی اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز محمد حسین بلوچ، پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی محمد طیب، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سردار محمد صادق اور محمد عرفان دمڑ بھی موجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ دور دراز علاقوں کے طلباءکو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ انٹر کالج سنجاوی کے طلباءکو سفری مشکلات کا سامنا تھا، جس کے پیش نظر گورنمنٹ آف بلوچستان کے خصوصی تعاون سے کالج کیلئے بس کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ اس اقدام سے طلباءکو کالج آنے جانے میں آسانی ہوگی اور انہیں محفوظ اور بہتر سفری سہولت میسر آئے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سنجاوی سمیت حلقے کے تمام علاقوں میں تعلیمی اداروں کو درکار بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی بہتر تعلیم و تربیت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ حکومت بلوچستان تعلیمی شعبے کی بہتری، تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرنے اور طلباءکو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ان شاءاللہ سنجاوی اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی و تعلیمی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں آخر میں کالج انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ اور حکومت بلوچستان کا طلباءکیلئے بس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *