Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی: مریم نوازعوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہبلوچستان میں صحت کی سہولیات کی بہتری، مفت علاج کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑ

حیدرآباد میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقاد

حیدرآباد میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقاد

این آئی سی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن

حیدرآباد (رپورٹ ارشد جبار قریشی) نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) حیدرآباد نے امریکی قونصل خانہ کراچی کے اشتراک سے یونیورسٹیوں سے وابستہ اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ، کاروباری ترقی اور عالمی سطح پر متعارف ہونے کے مواقع کے حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔

*’’امریکی ایکسیلیریٹرز کے تجربات کی روشنی میں یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو قومی سطح کی فنڈنگ اور بہتر مواقع کے لیے تیار کرنا‘‘* کے عنوان سے منعقدہ اس سیشن میں امریکی کاروباری شخصیت، اسٹارٹ اپ کمرشلائزیشن کے ماہر اور ایگزیکٹو میڈیا نیٹ ورک کے بانی ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے شرکت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی فارن سروس آفیسر اسٹیفنی ارزاتے نے بھی ڈیوڈ ڈی اینجیلو کے ہمراہ این آئی سی حیدرآباد کا دورہ کیا۔

سیشن میں مختلف اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں دفاتر برائے تحقیق، جدت و کمرشلائزیشن (ORICs) اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز (BICs) کے نمائندے بھی شامل تھے۔ شرکاء نے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ کے مواقع، کاروباری حکمتِ عملیوں اور ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وینچر ویل (VentureWell) میں جامعات سے وابستہ اسٹارٹ اپس کی معاونت کے اپنے تجربات کی روشنی میں ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے شرکاء کو ان عملی چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا جن کا سامنا بانیانِ کاروبار کو اپنے خیالات کو قابلِ عمل کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرتے وقت کرنا پڑتا ہے۔

سیشن میں موزوں فنڈنگ کے ذرائع کی نشاندہی، مسابقتی گرانٹس کے حصول، کاروبار میں ملکیت کا حصہ دیے بغیر مالی معاونت حاصل کرنے، سرمایہ کاری کے لیے تیاری، مؤثر مارکیٹنگ اور کاروبار کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کی حکمتِ عملیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ اداروں اور وسیع تر جدت و کاروباری نیٹ ورکس کے ساتھ روابط قائم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ جامعات میں تحقیق کے مرحلے پر موجود منصوبوں کو کامیاب کاروباری سرگرمیوں میں تبدیل کرنے کے لیے مارکیٹ کی ضروریات کو سمجھنا، مصنوعات اور خدمات کی افادیت کو جانچنا اور انہیں تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے واضح حکمتِ عملی تیار کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر اسٹارٹ اپس کو کاروباری سفر میں درپیش مسائل، فنڈنگ تک رسائی اور ترقی و توسیع کے امکانات کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔ جامعات کے نمائندوں اور انکیوبیشن کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو بھی ایسے طریقوں پر غور کرنے کا موقع ملا جن کے ذریعے نئے کاروباری افراد اپنے تخلیقی خیالات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کامیاب منصوبوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

این آئی سی حیدرآباد نے اس سیشن میں تعاون اور شرکت پر امریکی قونصل خانہ کراچی، ڈیوڈ ڈی اینجیلو اور اسٹیفنی ارزاتے کا شکریہ ادا کیا۔ ادارے کے مطابق، صنعت کے ماہرین، فنڈنگ کے ذرائع اور کاروباری نیٹ ورکس کے ساتھ اسٹارٹ اپس کے روابط مضبوط بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری منصوبوں کو ترقی اور توسیع کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

این آئی سی حیدرآباد کے بارے میں

نیشنل انکیوبیشن سینٹر حیدرآباد ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ادارہ ہے، جسے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اِگنائٹ (Ignite) کی مالی معاونت حاصل ہے، جبکہ اسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) اور ایل ایم کے ٹی (LMKT) چلاتے ہیں۔

سن 2022ء میں سندھ کے دوسرے بڑے انکیوبیشن سینٹر کے طور پر قائم ہونے والا این آئی سی حیدرآباد اسٹارٹ اپس کو رہنمائی، سرمایہ کاروں تک رسائی، صنعتی روابط، منظم کاروباری معاونت اور قومی و عالمی سطح پر اپنے منصوبوں کو متعارف کرانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ادارے کا مقصد ایسا کاروباری ماحول تشکیل دینا ہے جہاں نئے کاروباری افراد اپنے خیالات کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کر سکیں اور حیدرآباد سے آگے بڑھ کر وسیع تر منڈیوں تک رسائی حاصل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *