Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

کوئٹہ: ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی نئی عمارت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، میر فیصل خان جمالی

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے ویٹرنری ریسرچ سینٹر کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد صالح بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد موسیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر کو سینٹر کے مختلف شعبہ جات، جدید لیبارٹریز اور جاری تحقیقی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے سینٹر میں زیرِ تعمیر عمارت کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیدار نے تعمیراتی منصوبے کی پیش رفت اور مختلف مراحل کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ تحقیقی سہولیات کو جلد فعال اور مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے اس امر پر زور دیا کہ ویٹرنری ریسرچ سینٹر کی استعدادِ کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئی عمارت کی تکمیل سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، مویشیوں کی صحت سے متعلق سہولیات میں بہتری آئے گی اور بلوچستان بھر کے مالداروں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ تحقیقی اداروں کی بہتری، تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبہ مال مویشی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *