Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

روہڑی میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہونے لگا

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) روہڑی میونسپل کمیٹی کے زیرِ انتظام مختلف علاقوں میں نکاسیٔ آب کا نظام متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پرانی اور خستہ حال نالیوں کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہونے لگا ہے، جس سے آمدورفت متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کی روزمرہ زندگی بھی مشکلات کا شکار ہے شہریوں کے مطابق متعدد علاقوں میں برسوں پرانی نالیوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ گندا پانی جمع ہونے سے پیدل چلنے والوں اور دیگر شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے دوسری جانب شہری حلقوں نے میونسپل کمیٹی روہڑی کی کارکردگی اور ترقیاتی اخراجات پر سوالات اٹھاتے ہوئے مبینہ بدعنوانیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی وسائل کو شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی مناسب نگرانی یقینی بنائی جائے تو نکاسیٔ آب سمیت بنیادی شہری مسائل حل کیے جا سکتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ روہڑی میں نکاسیٔ آب کی خراب صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، خستہ حال نالیوں کی مرمت اور تعمیرِ نو کرائی جائے، گندے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور میونسپل کمیٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کے الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور شہریوں کو درپیش مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *