Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوڈیرو: سردار امیر بخش بھٹو کی گاؤں دھامراہ آمد، مرحوم ارشاد علی جونیجو کے اہلخانہ سے تعزیتقلات: خان آف قلات کے ولی عہد شہزادہ محمد کے اغوا کی اطلاعات، پولیس ذرائعسرداری نظام کے خاتمے پر تقریر برداشت نہ ہوئی، جان بوجھ کر کورم کی نشاندہی کی گئی، مولانا ہدایت الرحمان بلوچڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقنوڈیرو: سردار امیر بخش بھٹو کی گاؤں دھامراہ آمد، مرحوم ارشاد علی جونیجو کے اہلخانہ سے تعزیتقلات: خان آف قلات کے ولی عہد شہزادہ محمد کے اغوا کی اطلاعات، پولیس ذرائعسرداری نظام کے خاتمے پر تقریر برداشت نہ ہوئی، جان بوجھ کر کورم کی نشاندہی کی گئی، مولانا ہدایت الرحمان بلوچڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادق

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغا

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہختم کروائے. سید صادق آغا

27 اکتوبر دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے جموں و کشمیر پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے۔
کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے یومِ سیاہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 27 اکتوبر دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر میں فوجی مداخلت کرکے کشمیری عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر جبری تسلط بین الاقوامی اصولوں، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن تمام تر مشکلات اور قربانیوں کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ کشمیری عوام اپنی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، جسے دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، تاہم ان کی آزادی کی خواہش کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت فراہم کرنا عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ پاکستان تحریک انصاف بھی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہدِ آزادی کی حمایت کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یاد دلانا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کے منتظر ہیں اور ان کی آواز کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دوہرے معیار ترک کرکے انصاف، انسانی حقوق اور آزادی کے اصولوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *