Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

بہاولپور (نمائندہ خصوصی) فرض شناسی اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال، سابق ایکسین ہائی وے بہاولپور انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کرپشن کی لگنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہری تفصیل کے مطابق
محکمہ ہائی وے بہاولپور کے ہردلعزیز، فرض شناس اور میرٹ پسند افسر سابق ایکسین انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ کی خدمات کو عوام نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہر کی سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات امام بخش چنڑ، بشیر خان کٹ، عدنان فرید، رانا شعیب صدیقی، رفیق کھوکھر، اختر نیاز، عدنان رضا اور ملک ساجد چنڑ سمیت دیگر معززین نے کہا ہے کہ انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ نے اپنے دور تعیناتی میں بہاولپور میں ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کر دی۔
معززین کا کہنا تھا کہ انہوں نے خستہ حال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو نئے سرے سے تعمیر کروا کر عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا، پسماندہ دیہاتوں کو پختہ اور کشادہ سڑکوں کے ذریعے شہروں سے جوڑا، جس سے نہ صرف سفر آسان ہوا بلکہ علاقے کی معاشی ترقی میں بھی انقلاب آیا۔
انجینئر فرخ ممتاز وڑائچ وہ افسر ہیں جو دفتر میں نہیں بلکہ فیلڈ میں نظر آتے تھے، ان کی ایمانداری، خوش اخلاقی اور غریب پروری کی مثال نہیں ملتی، وہ دن رات عوامی خدمت میں مصروف رہتے تھے۔
شہریوں نے کہا کہ آج بھی ضلع بھر کی بہترین سڑکیں ان کی محنت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، عوام آج بھی انہیں نیک تمناؤں اور اچھے الفاظ میں یاد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست اور شرپسند عناصر ان جیسے ایماندار افسر کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کے ایسے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے سابق ایکسین ہائی وے بہاولپور انجینیئر فرخ ممتاز وڑائچ ایکسین سے پروموٹ ہو کر بطور ایس ای لاہور میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *