Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمیگنداخہ کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیمولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانیبلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، میر عبید گورگیجپی۔ایم۔ڈی۔سی کو کمزور کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ورکرز یونینعوام تبدیلی اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں،پروفیسر حلیم صادقکوئٹہ کراچی روٹ پر مذید 4 مسافر کوچ اغواءمیونسپل کمیٹی روہڑی کے پٹرول و ڈیزل اخراجات پر سوالات، شفاف آڈٹ اور تحقیقات کا مطالبہجھل مگسی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی رحمت اللہ درانیگڈانی میں ایک ماہ سے پانی کا بحران، سینٹرل جیل میں قیدی بھی پانی کو ترس گئےحب: کمیونیکیشن شاپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے مالک سمیت 2 افراد زخمی

مولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانی

مولانا فضل الرحمان کے خلاف غیر شائستہ بیان بازی ناقابلِ برداشت ہے، میر نعیم خان عمرانی

اوستہلا محمد (نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائے اسلام ضلع اوستہ محمد کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور مرکزی جنرل کونسل کے رکن میر نعیم خان عمرانی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف صوبائی وزراء اور مشیروں کی جانب سے بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کے احترام اور جمہوری روایات کا تقاضا ہے کہ اختلافِ رائے کو شائستگی اور دلیل کے ساتھ بیان کیا جائے، نہ کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے سیاسی ماحول کو کشیدہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سینئر سیاسی و مذہبی رہنما ہیں جنہیں اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کرنا سیاسی اخلاقیات اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ متعلقہ وزراء اور مشیروں کو اپنے منصب اور سیاسی حیثیت کے مطابق گفتگو کرنی چاہیے۔ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن اپنے قائد کے خلاف غیر شائستہ زبان کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ہماری جماعت اخلاقی حدود اور جمہوری اصولوں کو مقدم رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی تنقید اور الزام تراشی کے بجائے سنجیدہ مکالمے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور پاکستان کی سلامتی جمہوریت کے استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے اکابرین نے قیامِ پاکستان اور قومی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ جمہوری اقدار، آئینی حقوق اور ملکی استحکام کے لیے آواز بلند کرنا جماعت کی سیاسی جدوجہد کا بنیادی حصہ ہے۔ جبکہ اس موقع پر تحصیل جنرل سیکرٹری گل جان مستوئی بھی موجود ہے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *