Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیمیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

بلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچ

تربت:(مکران افیئرز)
بلوچی زبان کی ترقی اور دینی لٹریچر کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، ایپلی کیشن پلے اسٹور پر دستیاب

بلوچی زبان میں قرآنِ مجید کے ترجمے پر مشتمل پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچ کردی گئی ہے، جسے گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس پیش رفت کو بلوچی زبان میں دینی تعلیمات کی ترویج اور زبان کی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

’’جمال القرآن‘‘ بلوچی زبان کے معروف ادیب، محقق اور مترجم جمال عبدالناصر ندوی کے ترجمۂ قرآن پر مشتمل ہے۔ وہ بابائے بلوچی مولانا خیر محمد ندویؒ کے بھتیجے ہیں۔ جمال عبدالناصر ندوی نے قرآنِ مجید کا بلوچی زبان میں ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچی لغت کی تیاری اور زبان کے فروغ کے لیے بھی کام کیا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے جمال عبدالناصر ندوی نے بتایا کہ بلوچی زبان میں قرآنِ مجید کے ترجمے پر مشتمل ایپلی کیشن کی عدم موجودگی کے پیشِ نظر انہوں نے یہ قدم اٹھایا، تاکہ قرآنِ مجید کی تعلیمات کو عام کرنے کے ساتھ بلوچی زبان پڑھنے اور سمجھنے والوں کو بھی سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال ایپلی کیشن میں قرآنِ مجید کا بلوچی ترجمہ شامل کیا گیا ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں ایپلی کیشن میں آڈیو کی سہولت بھی شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ صارفین قرآنِ مجید کی تلاوت کے ساتھ بلوچی ترجمے سے بھی استفادہ کرسکیں۔

یہ ایپلی کیشن بلوچی زبان میں دینی مواد کی دستیابی کو آسان بنانے اور نئی نسل کو اپنی مادری زبان میں قرآنِ مجید کا مفہوم کا موقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

نیچے دیئے گئے لنک سے آپ پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کریں اور دوسروں تک بھی اسے پہنچائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *