Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتہم ترقی کے مخالف نہیں، پہلے موجودہ نہر کو محفوظ بنایا جائے، پہاڑپور کے کسانوحید منظر کی ذوالفقار علی سے ملاقات، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوتعوام کو ریلیف اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، چوہدری نعیم کریمکشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں، راجپوت محب مہم پاکستانایس پی انویسٹی گیشن مردان ماریہ مصطفیٰ کی دی پاکستان پریمیئر کالج میں تقریب میں شرکتڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی نگرانی میں بٹگرام بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریکندھ کوٹ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرور احمد بجارانی کی قیادتکان مہترزئی کے انٹر کالج میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلباء کی پُرجوش تقاریرمسلم باغ میں یومِ سیاہ کشمیر پر ریلی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم سمیت شہریوں کی شرکتایس ای صادق علی بگٹی کی مسلم باغ آمد، واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں سے ملاقات

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ ووٹنگ کے دوران 214 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ 56 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن ارکان نے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور ایوان میں نعرے لگاتے رہے۔

اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق صدارتی اعلانات ایوان میں پیش کیے۔

ایمرجنسی سے متعلق دستاویزات آئین کے آرٹیکل 232 کی شق 7، جبکہ گورنر راج سے متعلق کاغذات آرٹیکل 234 کی شق 3 کے تحت پیش کیے گئے۔ قرارداد سامنے آنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا۔ انہوں نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ووٹوں کی گنتی کو بھی چیلنج کیا۔ اسپیکر کی ہدایت پر گنتی کے بعد قرارداد کے حق میں 214 اور مخالفت میں 56 ووٹ پڑے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کیا کہا؟

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مشترکہ اجلاس آئینی تقاضا پورا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے اور اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی بات ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تو ان کے جواب دیے جائیں گے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے لکی مروت، ٹانک اور باجوڑ میں پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیا۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں صوبائی قیادت کو امن و امان پر توجہ دینی چاہیے۔

محمود خان اچکزئی کی گورنر راج پر تنقید

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کی وجوہات اندرونی خامیوں میں تلاش کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین بڑی مشکلات کے بعد بنایا گیا اور پارلیمنٹ کو طاقت کا اصل مرکز ہونا چاہیے۔

محمود اچکزئی نے گورنر راج کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو اپنے وسائل پر حق حاصل ہے۔ انہوں نے جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر نے احتجاج کے دوران مبینہ فائرنگ، گرفتاریوں اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائیوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی موجودہ صورتحال کو صرف صوبائی حکومت سے جوڑنے کے بجائے ماضی کی حکومتی پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

پشاور اسکول حادثے کے جاں بحق افراد کے لیے دعا

اجلاس کے آغاز میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے پشاور کے نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ حادثے میں جاں بحق بچوں اور اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ایوان میں فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *