Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حافظ آباد؛ تبلیغی جماعت کی بس سیم نالہ میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمیتھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحقبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاکخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026حافظ آباد؛ تبلیغی جماعت کی بس سیم نالہ میں گرنے سے 5افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمیتھرپارکر: اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحقبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد ہلاکخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026

سکھر میں سیپکو ملازمین کی برطرفی اور ممکنہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاج

چھوٹے ملازمین کو دی جانے والی سزاؤں پر نظرثانی، شفاف انکوائری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، مظاہرین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)سکھر میں سیپکو ملازمین کی برطرفی، چھوٹے ملازمین کو مبینہ طور پر سزائیں دینے اور ادارے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے سیپکو سب ڈویژن ون کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں یونین عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اور مبینہ ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج کی قیادت حاجی خلیل احمد ڈومکی، شجاع گھمرو، ارشد انڈھڑ، ابراہیم ڈھر، جاوید عباسی، نظر محمد میمن، سبحان سومرو اور عقیل دایو نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور ملازمین کی برطرفی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ادارے میں ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور چھوٹے ملازمین کو سزائیں دینے کے معاملے کا شفاف اور غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق ملازمین کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام معاملات کی مکمل چھان بین ضروری ہے تاکہ کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔یونین عہدیداران اور کارکنان نے سی ای او سیپکو سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے ملازمین کو دی جانے والی سزاؤں کے معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، متعلقہ فیصلوں پر نظرثانی کی جائے اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ادارے کی ممکنہ نجکاری کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کے روزگار اور حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا منصفانہ جائزہ لے کر مناسب فیصلے کیے جائیں اور ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے معاملات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔احتجاجی مظاہرے کے ذریعے واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداران اور کارکنان نے سیپکو انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے مسائل کا فوری نوٹس لے، سزاؤں کے معاملے میں شفافیت یقینی بنائے اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *