Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ​نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا اہم اجلاس، صحافیوں کا پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کا عزمقصبہ گجرات پولیس کی بہترین کارکردگی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالےملیر جرنلسٹ پینل کا چوتھا اجلاس صدر علی بلیری کی زیرِ صدارت منعقد، صحافیوں کے مسائل پر غورسوشل میڈیا پر مؤثر فعالیت موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولوی عبدالوکیل حقیارگنداواہ: شہید مولوی محمد صادق ابڑو کی نمازِ جنازہ پیر محمد ایوب شاہ بخاری قبرستان میں ادا کر دی گئی، شہریوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکتگنداواہ گزشتہ دنوں کھاری سے اغوا ہونے والے دو مزید اشخاص کی تشدد زدہ لاشیں برآمدحب سوک سینٹر میں محتسبِ اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیےمیڈم حلیمہ نے مردان، نوشہرہ روڈ اور شمشی روڈ پر جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا،او آئی سی کا فوری سربراہ اجلاس بلا کر امتِ مسلمہ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے،مولانا عبدالقادرلونیپنجاب حکومت آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے، صوبائی حکومت فوری رابطہ کرے: مولانا قاری مہراللہ

خیبرپختونخوا پولیس کے شہدا پیکج میں اضافہ، بچوں کی تعلیم اور شادی کیلیے مالی معاونت کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس شہدا کے مالی معاونت پیکج میں اضافے، ان کے اہل خانہ کے لیے رہائشی سہولت اور بچوں کی تعلیم و شادی کے اخراجات میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور شہدا کے خاندانوں کی معاونت ضروری ہے۔

پولیس شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کانسٹیبل سے ڈی آئی جی رینک تک شہید پولیس اہلکاروں کے پیکج میں ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے تک اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں کو گھر خریدنے کے لیے کیش پیکج دینے کا بھی اعلان کیا۔

گورنر نے کہا کہ اگر پولیس اہلکاروں کے بچوں یا والدین کو نشانہ بنایا گیا تو متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے پولیس شہدا کی بیٹیوں کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو پنجاب کے طرز پر پیکج فراہم کیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران فیصل کریم کنڈی نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز بھی تقسیم کیے۔ ان میں بنوں، لکی مروت اور صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہدا کے خاندان شامل تھے۔

تقریب سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ پورے صوبے کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کے تعاون سے مؤثر حکمت عملی بنانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے انہیں دوسرے صوبوں کے برابر کیا گیا ہے، جبکہ وفاق بھی صوبے کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کا تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *