Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

ملائیشیا میں پاکستانی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں پی ایف یو جے اور پی پی این کی استقبالیہ تقریب منعقد

ملائیشیا میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ملائیشیا چیپٹر اور پروفیشنل پیپل نیٹ ورک (PPN) ملائیشیا چیپٹر کے زیر اہتمام برطانیہ اور یورپ سے آئے ہوئے ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان، ملائیشیا، برطانیہ اور یورپ کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ، مشترکہ سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں تک متعارف کروانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تقریب میں یورو حلال فوڈز یورپ کے سی ای او ملک امتیاز اعوان، Jmaza فوڈ یوکے کے بانی چوہدری لیاقت علی، HQ فوڈ UK کے چیئرمین صوفی گل نواز، HQ فوڈ برمنگھم کے ڈائریکٹر سید رضا، زاہد پرویز، LWJ اسٹیٹ برمنگھم کے ڈائریکٹر جواد علی اور موئید ٹریول کے عبدالمعید سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے باہمی کاروباری تعاون، تجربات کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملک امتیاز اعوان نے حلال فوڈ انڈسٹری میں کاروباری روابط کے فروغ اور مختلف ممالک کی مارکیٹوں میں مصنوعات متعارف کروانے کے امکانات پر تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔ چوہدری لیاقت علی نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کاروباری تجربات سے استفادہ کرنے، نئی منڈیوں تک رسائی اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صوفی گل نواز نے فوڈ انڈسٹری میں مشترکہ کاروباری مواقع تلاش کرنے اور باہمی تعاون کے ذریعے کاروبار کو وسعت دینے کی اہمیت بیان کی،
جبکہ سید رضا نے کاروباری رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف مارکیٹوں میں ترقی کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر گفتگو کی۔

زاہد پرویز نے کاروباری شخصیات کے درمیان روابط بڑھانے، ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور مستقبل میں تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ ایل ڈبلیو جے اسٹیٹ برمنگھم کے ڈائریکٹر جواد علی نے رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر کاروباری شعبوں میں روابط کے فروغ اور پاکستان، ملائیشیا اور برطانیہ کے کاروباری حلقوں کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ معید ٹریول کے عبدالمعید نے کاروباری وفود کے دوروں، سفری سہولیات اور تجارتی سرگرمیوں کے سلسلے میں باہمی تعاون کے امکانات کو اہم قرار دیا۔

اس موقع پر PFUJ ملائیشیا چیپٹر اور PPN ملائیشیا چیپٹر کے نمائندوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق صحافت، کاروبار اور پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں کو نئی منڈیوں تک رسائی دینے، کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کرنے اور پاکستان و ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

شرکاء نے UK اور یورپ میں بھی PPN کے چیپٹرز اوپن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، نیز اس امر پر اتفاق کیا کہ کاروباری کامیابی کے لیے باہمی اعتماد، مستقل رابطے، تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے کاروباری مفادات کو سمجھنے، ممکنہ شراکت داریوں کی نشاندہی کرنے اور پاکستان، ملائشیا، برطانیہ اور یورپ کے درمیان تجارتی و کاروباری تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔ یورپ سے آئے ہوئے وفد نے PPN Malaysia اور PFUJ Malaysia کو یورپ اور UK آنے کی باقاعدہ دعوت دی ۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ ملاقات مستقبل میں نئے کاروباری روابط، مشترکہ منصوبوں اور پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *