Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

اوستامحمد میونسپل کارپوریشن کے مستقل و عارضی ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں

اوستامحمد (نمائندہ خصوصی سلیم صحافی)
میونسپل کارپوریشن اوستامحمد کے مستقل و عارضی ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم، مالی مشکلات میں اضافہ، فاقہ کشی کی نوبت آ گئی۔میونسپل کارپوریشن اوستامحمد کے مستقل اور عارضی ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ مسلسل چار ماہ تک تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے ہیں، جبکہ روزمرہ کے گھریلو اخراجات، بچوں کی تعلیم، علاج معالجے اور دیگر ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ محدود آمدنی پر اپنے گھروں کے اخراجات پورے کرتے ہیں، تاہم چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کے گھریلو حالات انتہائی پریشان کن ہو چکے ہیں۔ کئی ملازمین کو راشن، بچوں کی فیس، بجلی و گیس کے بل اور دیگر بنیادی ضروریات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بعض ملازمین ادھار لے کر اپنے گھروں کا نظام چلانے پر مجبور ہیں۔ملازمین نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے مستقل اور عارضی ملازمین اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور شہریوں کو بنیادی میونسپل سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس سے ملازمین میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔دوسری جانب میونسپل کارپوریشن اوستامحمد میں فیول کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری مشینری بھی کھڑی ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی اور دیگر بلدیاتی امور متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اگر صورتحال مزید برقرار رہی تو شہر میں صفائی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، اس لیے میونسپل کارپوریشن اوستامحمد کے ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح دیگر محکموں کی تنخواہیں محکمہ خزانہ کے ذریعے ادا کی جا رہی ہیں، اسی طرح میونسپل کارپوریشن اوستامحمد کے مستقل و عارضی ملازمین کی گزشتہ چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں بھی فوری طور پر جاری کی جائیں۔ملازمین نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ امیر حمزہ خان زہری اور حلقے کے ایم پی اے و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملازمین کی چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایات دیں، تاکہ ملازمین کے گھروں کے چولہے جل سکیں، ان کے مالی مسائل میں کمی آئے اور وہ مزید ذہنی اذیت سے بچ سکیں۔ملازمین نے مزید کہا کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ صرف ملازمین کا بنیادی حق ہے بلکہ میونسپل کارپوریشن کے امور کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے لیے فیول کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی خدمات کا نظام بلا تعطل جاری رہ سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *